18 اگست 2013 - 19:30
علامہ سید ساجد علی نقوی کی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کے اجلاسِ عمومی میں شرکت

علامہ سید ساجد علی نقوی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کے اجلاسِ عمومی میں شرکت فرمائی۔اجلاسِ عومی میں ڈویژن بھر سے جعفری جوانوں نے شرکت کی۔

جیسے ہی علامہ سید ساجد علی نقوی اجلاس میں شرکت کے لیے امام بارگاہ قصرِ بتول کے ہال میں پہنچے تو جے ایس او کے جوانوں نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا اور پورا ہال، ہم بیٹے کس کے...ساجد کے، ہم بازو کس کے...ساجد کے، جیسے نعروں سے گونج اٹھا۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے جعفری نوجوانوں سے اپنے خطاب میں تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر زور دیتے ہوئےفرمایا کہ تنظیم کے مسئولین کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے کارکنان کی تربیت پر زور دیں۔  جعفری جوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار کو اس طرح بنائیں کہ والدین اپنے بچوں کو بھی جے ایس او میں شمولیت اختیار کرنے کا کہیں۔سکھر ڈویژن کی اجلاسِ عمومی میں حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، جے ایس او کے رکن مجلس نظارت حجۃ الاسلام  علامه سید اسد اقبال زیدی ، پروفیسر منور عباس ساجدی ، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری معظم بلوچ ، جے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری غضنفر عباس، مرکزی چیف اسکاؤٹ سید واجد علی شاہ، مطلوب حسین چانڈیو و دیگر نے بھی شرکت کی۔

.......

/169